ان خیالات کا اظہار انھوں نے مینگورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 72 سال سے ملک کے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے، حکومت نے عوام کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں نظام اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے بھی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 9 ماہ میں قانون سازی نہیں ہوئی، صرف قرضوں میں اضافہ ہوا، حفیظ شیخ کے خلاف اعتراض کرنے والوں نے انھیں ہی وزیرخزانہ بنا دیا۔ ہم ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں، اس کے لیے جدوجہد کریں گے۔
یاد رہے کہ 25 اپریل 2019 کو سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم میں کئی سقم ہیں جن کو دور کیا جانا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LhpSsc
0 comments: