
تفصیلات کے مطابق کراچی علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس اہلکار پرویز کو 2016 میں قتل کرنے کا اعتراف کیا، پرویز تھانہ چاکیواڑہ میں تعینات تھا۔
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے گل گوٹھ اور جنجال گوٹھ میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چار ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ملزمان سے دوکلو سے زائد چرس اور موبائل فونز اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
شاہراہ نور جہاں پولیس نے چارمنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔
ڈیفنس پولیس نے کاروائی کے دوران دو ڈکیت گرفتار کرکے دوپستول اور چار موبائل فونز برآمد کیے۔
گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FSgJCS
0 comments: