Sunday, January 27, 2019

ڈیرہ غازی خان میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کا انکشاف

 تونسہ میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے
ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تونسہ کے نواحی علاقے کے رہائشی نے درخواست دی کہ اس کے پوتے کے ساتھ عدنان ظفر نامی ملزم نے زیادتی کی اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے۔ 

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

زیادتی اور بلیک میلنگ کا شکار لڑکے نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا کہ ملزم عدنان ظفر نے کالج اور اسکولوں کے کئی لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر اہل خانہ کو بلیک میل کرتا رہا ہے تاہم رقم نہ ملنے پر وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی جنوری میں تونسہ میں ہی 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CN7Feq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times