
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 کورنگی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں 16 امیدوارمدمقابل ہیں، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار497 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقےمیں 149 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جنہیں انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنزکے اندر اور باہر پولیس، رینجرز تعینات ہے۔
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد وجاہت 32729 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے تھے ان کے مدمقابل ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن نے 14030 ووٹ حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محمد وجاہت کے انتقال کے بعد پی ایس 94 کی نشست خالی ہوئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MEmUuU
0 comments: