سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کے حالات دیکھ کر کچھ نہ بولنا ہی بہتر ہے، ملک میں اس وقت شدید سیاسی بحران ہے، کوئی ملک سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا ملک اپوزیشن کے بغیر نہیں چل سکتا، حکومت اپوزیشن کے تحفظات دور کرے، جمہوری نظام میں جمہوریت انتہائی اہم ہوتی ہے۔
چودھری نثار کا کہنا تھا حکومت کی ذمے داری ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے نکالے، صوبائی سیٹ سے 36 ہزار ووٹوں سے جیتا، یہ کونسی منطق ہے، قومی میں ہزاروں ووٹ کم اور صوبائی میں 36 ہزار سے اکثریت۔ انہوں نے کہا مودی حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتی، مذاکرات کیلئے مودی کی منتیں کرنا غیرت کے منافی ہے، ایسےماحول میں بار بار مذاکرات کی باتیں کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنا حکومت کا اقدام نہیں آرمی چیف کا تھا، یو اے ای اور سعودی عرب سے امداد وقتی ہے، عمران خان نے سفیروں سے خود انحصاری کی بات کی وہ تو نظر نہیں آ رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2s25tLi
0 comments: