Thursday, December 6, 2018

ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم یوٹرن نہیں لیتے۔ ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔

زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم یوٹرن نہیں لیتے، مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگاتے ہیں۔ ہم نے آمریت کاسامنا کیا۔ آمروں کے سامنے سرنہیں جھکایا، ہم نے پھانسی کا پھندا چوما لیکن یوٹرن نہیں لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنی اس عظیم ثقافت اور تاریخ پر فخر ہے۔ ہم اپنی تمام ثقافتوں، زبانوں اور خطوں کے امین ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں کلچر کی بڑی اہمیت ہےْ پیپلزپارٹی مساوی حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے۔بلاول بھٹوکے خطاب کے دوران طلباء نے خوب نعرے بازی کی۔ جبکہ اس موقع پر سندھی، بلوچی، پنجابی، پشتو اور گلگتی کلچرل ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zJRTAi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times