
پاک فوج نے 2013 کے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں ماڈل ویلیج کے گھر اور دکانیں حوالے کی ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ماڈل ویلیج میں سکول ، مارکیٹ، پانی کی فراہمی کے نظام اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے نظام سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
پاک فوج نے یہ بڑا منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت چھ ماہ میں مکمل کیا ہے۔
مقامی افراد نے امن، استحکام اور علاقے کی سماجی اقتصادی ترقی کے لئے پاک فوج کی کوششوں پر اطمینان کاا ظہار کیا۔
سدرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے الاٹیوں کو چابیاں دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V3ss5Y
0 comments: