Saturday, January 26, 2019

اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو خام تیل کی فراہمی شروع کردی

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اسلامی ترقیاتی بینک کا معاشی پیکیج بھی منظر عام پر آگیا ہے جس کے تحت پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

جس کے تحت اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔

یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی۔

جس کے تحت آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی شروع بھی ہوگئی ہے، پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔

اس کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، فروری کے وسط سے سعودی عرب سے ادھار تیل مل سکے گا،اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی مالی اور معاشی امداد کررہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wleddm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times