Saturday, January 26, 2019

کراچی سرکلر ریلوے کو شہر کے مضافاتی علاقوں تک پہنچائیں گے: شیخ رشید

شیخ رشید
شیخ رشید نے مزید کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو شہر کے مضافاتی علاقوں تک پہنچائیں گے، یہ منصوبہ پی سی ون میں آچکا ہے، سندھ حکومت اس کا فریم ورک بنائے، ہم اس معاملے پر اس کے ساتھ ہیں، اب بھی کے سی آر نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی۔

فاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو اللہ کے سوا کوئی نہیں بچاسکتا جب کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیرمین بنانا حکومت کی بہت بڑی غلطی ہے۔

وزیرریلوے نے ایک بار پھر شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر نہ صرف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا بلکہ اسے حکومتی غلطی بھی قرار دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے اور دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھایا گیا ہے، یہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر ساری عمر پچھتائیں گے، شہباز کو کرپشن کے کیسز میں نوازشریف سے زیادہ ملوث دیکھتا ہوں، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اخلاقی جواز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس این آر او کی کوئی گنجائش نہیں، جب کسی کے پیر میں موچ اور پٹھا چڑھ جائے تو سمجھ جائیں اس شخص کی اب کیا خواہش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ زرداری کا کیس نوازشریف اور شہبازشریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے، آصف زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچاسکتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CLQs54

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times