Thursday, December 20, 2018

پیپلز پارٹی کا جوابی ردعمل، عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے درخواست جمع

 وزیراعظم عمران خان اور آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

بعد ازاں پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جتنے بھی انتخابات میں حصہ لیا ان سب کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، 'ہم عمران خان کی بیرون ملک میں جائیداد ثابت کریں گے‘۔

فرحت اللہ باہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اب تک صرف ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اور سیاسی طریقے سے ثابت کریں گے کہ یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے۔

پی پی پی کی جانب سے جہانگیر ترین کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست دی گئی۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’ہم حکومت اور اپوزیشن میں تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سب کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب ہونا چاہیے‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EEW7MK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times