
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، جیمز میٹس نے استعفے کا اعلان صدر ٹرمپ سے اختلافات پر کیا، انہوں نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونا ہی میرے لیے بہتر ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر دفاع جیمز میٹس فروری 2019 میں ریٹائر ہوجائیں گے، جیمز میٹس نے اپنی 2 سالہ وزارت کے دوران قابل قدر کارکردگی دکھائی۔ جیمز میٹس نے دوران ملازمت زبردست کامیابیاں حاصل کیں، خاص طور پر جنگی سازو سامان کی خریداری میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
General Jim Mattis will be retiring, with distinction, at the end of February, after having served my Administration as Secretary of Defense for the past two years. During Jim’s tenure, tremendous progress has been made, especially with respect to the purchase of new fighting....
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 20, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل میٹس نے ہمارے اتحادیوں اور دوسرے ممالک کو ان کے ساتھ فوجی ذمہ داریوں میں حصہ ڈالنے میں میری بہت مدد کی۔ صدر ٹرمپ نے جنرل جیمز میٹس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان جلد ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LuGxoH
0 comments: