وہ اٹلی کی تیل و گیس کی ملٹی نیشنل کمپنی ای این آئی کے وسط ایشیائی خطے کےلئے ایگزیکٹو نائب صدر Luca Vignati سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کاروبار کرنے کے لئے آسیانیاں پیدا کرنے اور ہر ممکن انداز میں تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔
ای این آئی کی پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذخائر کی تلاش و پیداوار سے متعلقہ کمپنیوں کے لئے ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں سےفائدہ اٹھانے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں ہائیڈروجن کے بے پناہ ذخائر ہیں جنہیں ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا۔
اس سے پہلے Luca Viganti نے وزیراعظم کو ای این آئی کی ملک میں تلاش و پیداوار کے شعبے میں سال 2000 سے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ای این آئی خصوصاً ایل این جی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساحل پر ذخائر کی تلاش و پیداوار میں اپنے کاروبار کو دسعت دینے کی خواہاں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QnqEpz
0 comments: