
نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیرعامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قومی صحت کارڈ سکیم کا دائرہ بڑھادیاگیا ہے جس کا مقصد معاشرے کے غریب طبقے کوصحت کی سہولتیں فراہم کرناہے۔
وہ آج اسلام آباد میں صحت کارڈ سکیم کی مالیاتی بولیاں کھولنے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سکیم کے تحت سرکاری اورنجی دونوں ہسپتالوں کے اندر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ کارڈ کا حامل شخص ساڑھے سات لاکھ روپے تک کاعلاج کراسکے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rshXeF
0 comments: