Monday, March 9, 2020

ڈالر کی قدر میں اچانک ہوشربا اضافہ، کاروباری افراد سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ڈالر کی قدر میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیاہے
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیاہے جس نے پاکستانیوں کو ایک مرتبہ پھر سے پریشانی میں ڈال دیاہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 76 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے کا ہو گیاہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد 155 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ سے حیران کن خبر، ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لئے کیوں روک دیا؟ تفصیلات آگئیں

اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانی عوام کیلئے تشویشناک خبر ہے کیونکہ مارکیٹ ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر چکی ہے اور یہ مندی کا رجحان تیزی پکڑتا ہوا دکھائی دے رہاہے جس کے باعث کاروبار ی افراد میں پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 2019 پوائنٹس کی سطح پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد بڑے پیمانے پر گراوٹ دیکھنے میں آئی اور انڈیکس سیدھا نفسیاتی حدود کھوتے ہوئے 35 ہزار کی سطح پر جا گرا تاہم کچھ دیر بعد اس میں معمولی بہتری بھی ہوئی۔

اس وقت 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36 ہزار 910 پوائنٹس پر ہے تاہم وہ 38، 37 ہزار کی نفسیاتی حد کھو چکا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38zWLqn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times