
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو سلہٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PpbhHX
0 comments: