Monday, December 10, 2018

قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 14 دسمبر سے شروع ہوگا

قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 14 دسمبر سے شروع ہوگا
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 14 دسمبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور امپائرز حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے۔

کورس کی رجسٹریشن فیس 15 سو روپے مقرر کی گئی اور فیڈریشن محکموں کے آفیشلز کے علاوہ تمام کورس میں شرکت کرنے والے شرکاء کو یومیہ الائونس اور رہائش دے گی۔

مدثر آرائیں نے کہاکہ کورس 16 دسمبر تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EbsN0b

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times