Friday, December 18, 2020

ظالم کورونا نے مزید 87 قیمتی جانیں لے لی، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 51 سے تجاوز کر گئی

ظالم کورونا نے مزید 87 قیمتی جانیں لے لی، متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 51 سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 87 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار 250 تک پہنچ چکی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار852مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 522 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا ایک ہزار 511، اسلام آباد385، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار700، خیبر پختونخوا52 ہزار41، سندھ2 لاکھ 1 ہزار80، پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار122، بلوچستان17 ہزار 868، آزاد کشمیر7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا8.66، سندھ10.69، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور9.28، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور8.08 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wt9mrF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times