
ملاقات میں فواد چوہدری نے فلم انسٹیٹیوٹ کے حکام کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی و ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے فلم فنڈ قائم کیا جائے گا،
یونیورسٹی فلم اور پرفارمنگ آرٹ سے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ برطانوی اور ہالی وڈ کے اداکار پاکستان آئیں اور شمالی علاقوں میں شوٹنگ کریں،
پاکستان کے شمالی علاقے دنیا بھر میں قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور حالیہ دنوں میں بیرون ملک سے تربیت یافتہ نوجوانوں نے متعدد کامیاب فلمیں بنائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C21q7r
0 comments: