Wednesday, April 10, 2019

رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت مل گئی

حمزہ شہباز
رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں گرفتاری کے خوف سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہورہائی کورٹ سے سترہ اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی، عدالت کی حمزہ شہباز شریف کو ایک ایک کروڑ کےدو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز کاریفرنس دائر ہونے کے باوجود نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں بھی بلاجوازگرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ نیب ایک انکوائری میں بلوا کر دوسرے کیس میں گرفتار کر لیتا ہے اب بھی خدشہ ہے نیب کسی نہ کسی بہانے سے انہیں گرفتار کر.لے گا اور استدعا کی کہ عدالت رمضان شوگر ملز اور صاف ہانی کیس میں عبوری ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں سترہ اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو ایک ایک کروڑ کےدوضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے سترہ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KpAPaN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times