Sunday, December 9, 2018

ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی
پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے والے ملزمہ ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ہفتہ کے روزملزمہ کے وکلاء کی جانب سے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کر لی گئی اور عدالت نے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا یے،

عدالت نے ملزمہ کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔

سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین نے کی۔۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں ایان علی کے وکیل نے دلائل دئیے تھے کہ میری موکلہ عدالت پیش ہونا چاہتی ہے لیکن بیماری کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انھیں سفر کرنے سے منع کیا ہے،

عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی چیلنج کی جانے والی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کسٹم کو نوٹس جاری کیا تھا،

ملزمہ کے نئے وکیل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ عدالت میں حاضر ہو گی ،

کیس کی سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Eccmkc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times