Thursday, December 13, 2018

وزیراعظم نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملک میں گیس کے بدترین بحران پر ایم ڈی سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی اور سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بورڈ بھی تحلیل کردیا، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن آج ہی نوٹی فکیشن جاری کردے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کیا جائے کیوں کہ یہ حکومت کے توقعات کے مطابق کام نہیں کررہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RWhEEJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times