Wednesday, December 19, 2018

پاکستان میں ہنر کی ترقی چینی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: چینی سفیر

پاکستان میں ہنر کی ترقی چینی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: چینی سفیر
چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہنر کی ترقی چینی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے یہ بات نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عثمان ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے نوجوانوں کی ترقی کے لئے مختلف مواقع تلاش کرنے کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

چین کے سفیر نے معاون خصوصی کو راہداری منصوبوں کی ضروریات کے تحت ہائی ٹیکنالوجی پر مبنی ہنر میں پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کیلئے مجوزہ پیشہ وارانہ تربیتی مرکز کے قیام کے بارے میں بتایا۔  عثمان ڈار نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی کیلئے ان کے ملک کے اقدامات پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GvmdVk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times