
وزیراعظم عمران خان کے آفس نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم اب تک شکست…
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بابر الیون کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ٹویٹ میں لکھا کہ انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی۔
Whole nation is proud of Team #Pakistan- the only team which is still invincible in #T20WorldCup 2021.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 7, 2021
Best of luck for Semi finals Babar 11 (@babarazam258) ?
Insha'Allah it's coming home! #WeHaveWeWill#PAKvSCO pic.twitter.com/TYKcQ8gfc7
ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ورلڈکپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیکرگروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wqZboJ
0 comments: