Wednesday, December 19, 2018

صدمہ

صدمہ
صدمے کی کوئی وجوہات ہوسکتی ہے مثلاً کسی عزیز کی موت،شدید مالی نقصان، امیر رشتے داروں کی بے اعتدالی، محبوب کی بے رخی اور اس قسم کی دوسری وجوہات بھی صدمے کا باعث بن سکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے افراد عموماً اعصابی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور قوت ارادی بھی ان معمولی درجے کی ہوتی ہے،

شدید صدمے کی حالت میں انسان کی موت بھی رافع ہوسکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے شخص کے جسم کا فشار خون(بلڈپریشر) خطرناک حد تک گرجاتا ہے نبض نہیات کمزور مگر تیز ایک منٹ میں 100 بار سے زیادہ ہوجاتی ہے ٹھنڈے پسینے کے ساتھ جلد نمناک اور اس کی رنگت زرد ہوجاتی ہے ایسی حالت میں مریض پر شدید ذہنی ابتری کمزوری یا بے ہوشی کا حملہ بھی ہوسکتا ہے ایسے مریض کو کھڑا کیا جائے تو اسے غش آجاتا ہے جس کے بعد وہ جسم کو نہایت کمزور محسوس کرتا ہے اور شدید پیاس کا اظہار کرتا ہے،

حفاظتی تدابیر:
1 ۔مریض کو اس طرح لٹادیں کہ اس کے پاﺅں سر سے اونچے ہوں اگر صدمہ سر میں چوٹ لگنے کا نتیجہ ہوں تو مریض کے پاﺅں اوپر نہ آٹھائیں بلکہ اسے آدھ بیٹھک حالت میں بٹھا دیں

2 ۔اگر مریض کو سردی محسوس ہو تو اسے کمبل اُڑھادیں

3 ۔اگر مریض ہوش میں ہوں تو اسے کوئی نیم گرم مشروب پلائیں

4 ۔اگر مریض درد کی شکایت کرے تو اسپرین یا درد کی کوئی اور دوا دیں

5 ۔مریض سے زیادہ گفتگو یا سوال جواب سے گریز کریں اور اُ س کی حوصلہ افزائی کریں

6 ۔اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو اس کا سر نیچے اور پیچھے کی جانب ایک طرف جھکادیں اور ایک پہلو پر لٹادیں

7 ۔اگر مریض دم گھٹے کی شکایت کرے تو اپنی انگلی سے اس کی زبان کو آگے کی طرف کھینچیں

8 ۔اگر مریض قے کریں تو فوراً اس کامنہ صاف کردیں یہ بات یاد رہے کہ اُس کا سر پیچھے او ر نیچے کی جانب جھکا ہو ا ہو تاکہ سانس لینے سے قے اس کے پھیپھڑوں میں نہ آسکے،

9 ۔بے ہوشی کے عالم میں مریض کو کچھ کھلانے پلانے کی کوشش نہ کریں

10 ۔جلد از جلد طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Lq9vWw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times