کشمیری 14 اگست کو یومِ تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے گھروں میں تیار کیے ہیں۔
کشمیری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں۔صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
صدرمملکت نے قوم کے نام پیغام میں قوم کو یوم ازادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بھارت تین دہائیوں سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور تمام اقلیتوں کونشانہ بنا کر ہندوتوا کانظریہ مسلط کرناچاہتا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے روز بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری بھائیوں کے دکھ میں غمزدہ ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہرفورم پر ان کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے جاری ہے۔ قوم کے بیٹوں نے اس دھرتی اوراس کے نظریہ کےدفاع کےلیے قربانیاں دیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ بچوں اور خواتین کی حرمت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ کشمیری قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔ کشمیری تمام مظالم کے باجود آزادی کی جدوجہد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کہتے ہیں نئے سیاسی نقشے کا مقصد آنے والی نسلوں کی رہنمائی اور منزل کا تعین کرنا ہے۔کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PP4B8r
0 comments: