بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گیزا کے علاقے میں 40 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی اسی علاقے میں سیاحوں کی بس پر بم دھماکے کے بعد کی گئی۔
مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 30 جنگجوؤں کو گیزا کے علاقے میں علی الصباح کیے جانے والے سرچ آپریشن میں موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ 10 دہشت گرد کو صنعائی کے علاقے میں مارے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں بھی کی گئیں تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کے قبضے سے بھاری مقدار خطرناک اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ اہرام مصر جانے والی سیاحوں کی ایک بس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم کو دھماکے سے اُڑادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 غیر ملکی سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CDOkO2
0 comments: