
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ، ایونٹ 10 سے 25 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔8 ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی ملتان کرے گا ،
ایونٹ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم پی سی بی نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
ایونٹ میں اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور وائٹس ، لاہور بلیوز ، پشاور ، فاٹا کراچی اور ملتان شریک ہیں ، ایونٹ میں روزانہ 2 میچز کھیلے جائیں گے،
سیمی فائنلز 24 اور فائنل 25 دسمبر کو ہوگا ۔پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ اور ایمرجنگ ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں حصہ نہیں لیں گے،
فاسٹ بولر عثمان شنواری بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں وہ بھی ٹی ٹونٹی کپ نہیں کھیل سکیں گے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PggUb8
0 comments: