Thursday, May 30, 2019

محترم ڈالر کی اڑان تھم گئی

 انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی واقع ہوئی ہے
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کئی روز سے کمی کا رجحان ہے جس سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے تاہم آج پھر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس سے ڈالر 147 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان پر بیرونی قرضوں میں بھی کمی واقع ہو تی ہے۔

کرنسی ڈیلرز ڈالر کی قیمت میں کمی عید کے باعث بیرون ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ بتا رہے ہیں، یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی تھی جب ڈالر 1 روپیہ 43 پیسے کمی کے بعد 148 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WcvUzj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times