Thursday, May 30, 2019

مریم صفدر کا ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے: فردوس اعوان

رہنما مسلم لیگ نواز مریم نواز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے مریم صفدر کا ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، وہ خوف زدہ ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے وزیر اعظم سے متعلق لب و لہجہ پر تنقید کرتے ہوئے مریم صفدر کا ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، مریم صفدر کو خوف ہے عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہوگا، سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب تو دینا ہوگا، بہتر ہے میڈیا پر جواب دینے کے بجائےعدالتوں میں دیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KeFCtD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times