Tuesday, December 11, 2018

سونی نے نئے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ فلیگ شپ متعارف کرا دئیے

سونی نے نئے ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ فلیگ شپ متعارف کرا دئیے
سونی نے موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے دو فلیگ شپ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کو سونی نے ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرا یا ہے۔

خم دار سائیڈوں اور فرنٹ اور بیک 2.5D گوریلا گلاس 5 کے ساتھ سونی نے ایک نئے ڈیزائن، جسے سونی نے Ambient Flow کا نام نادیاہے، کے حامل فلیگ شپ فون ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ متعارف کرا دیا ہے۔

سونی نے اس بار فون میں فنگر پرنٹ ریڈر کو فون کے پیچھے لگایا ہے،

جس کے بعد امید ہے کہ امریکا میں جاپانی کمپنی کے لیے کوئی قانونی تنازعہ کھڑا نہیں ہوگا۔

آئی پی 65/ 68 سرٹیفائیڈ ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کی فرنٹ اور بیک پر گوریلا گلاس 5 ہے ۔

ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ دونوں کا ڈسپلے 18:9 ہے۔

ایکسپیریا ایکس زیڈ 2کا ڈسپلے 5.7 انچ اور ایکس زیڈ 2 کامپیکٹ کا ڈسپلے 5 انچ کا ہے۔

دونوں کی ریزولوشن FullHD+ ہے۔

سونی کے نئے پینل اب HDR سرٹیفائیڈ اور BT.2020 سٹینڈرڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان ڈیوائسز کا کیمرہ بھی اب ایسی ہی ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔

فون کا کیمرہ وہی 19MP, Motion Eye, 1/2.3" Sony IMX400, f/2.0 یونٹ ہے جو ایکسپیریا ایکس زیڈ 1 میں تھا لیکن اس میں بہت سے نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

سونی نے کوالکوم کے ساتھ اشتراک بھی کیا ہے،

جس کے بعد سنیپ ڈریگن 845 آئی ایس پی اور اس کا سوفٹ وئیر نئی نسل کے BIONZ امیج پروسیسنگ الکورتھم کا حامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C49fJR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times