آج سے پہلے گوگل پر سرچ ہسٹری کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا کافی مشکل تھا۔ صارفین کو ایک ایک دن کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنی پڑتی تھی۔ اب گوگل نے سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا براؤزر کی ہسٹری ڈیلیٹ کرنے سے مختلف ہے۔
براؤزرہسٹری کی تفصیلات ڈیوائس میں ہی محفوظ ہوتی ہیں جبکہ گوگل سرچ ہسٹری میں گوگل ٹیکسٹ بار میں لکھ کر سرچ کیے گئے الفاظ کا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔
جب ہم گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کر سرچ کرتے ہیں تو گوگل ان الفاظ کو ہماری سرچ ہسٹری میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کتنی آسانی سے سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
• سب سے پہلے تو myactivity.google.com پر کلک کرکے اس پیج کو وزٹ کریں۔ اگر آپ گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں تو گوگل آپ سے لاگ ان کرنے کاکہے گا۔
• بائیں طرف موجود سائیڈ بار میں سے Delete activity by پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ ایک پیج پر ڈراپ ڈاؤن باکس میں گوگل کی مصنوعات اور اس کے اوپر تاریخ کے مینو دیکھیں گے۔
• صرف سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے تاریخ یا مدت منتخب کریں اور آل پراڈکٹس مینو سے ”سرچ“ کا انتخاب کریں۔
• اس کے بعد Delete پر کلک کریں۔ لجیے، آپ کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ بھی ہوگئی۔
اس کے علاوہ آپ 25 اکتوبر 2018 سے گوگل سرچ سے ہی اپنی سرچ ہسٹری کو ریویو اور ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
• ڈیسک ٹاپ یا موبائل ڈیوائس پر لاگ ان رہتے ہوئے گوگل ہوم پیج پر آئیں۔ Setting پر کلک کریں اور اس کے بعد Your data in Search منتخب کریں۔
• یہاں آپ All Search Activity پر کلک کریں۔
• نئے کھلنے والے صفحے پر آپ پچھلے گھنٹے سے لیکر 2005 تک کی سرچ ہسٹری ریویو اور ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C3P5zy
0 comments: