Tuesday, December 11, 2018

آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری اتنی جلد کیوں ختم ہوتی ہے؟ وجہ جانئیں۔

آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری اتنی جلد کیوں ختم ہوتی ہے؟ وجہ جانئیں۔
جلدی سے بتائیں کہ آپ کے خیال میں لیپ ٹاپ کا کونسا پارٹ لیپ ٹاپ کی بیٹری سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ ایک سیکنڈ سے بھی پہلے آپ کا جواب ڈسپلے ہوگا۔ کسی بھی لیپ ٹاپ کا ڈسپلے ہی اس کی بیٹری کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے۔

کسی بھی لیپ ٹاپ کی بیٹری کو اگر زیادہ دیر تک چلانا ہے کہ اس کے ڈسپلے کی برائٹ نیس کو کم کر دیں۔

ونڈوز10 لیپ ٹاپ یا ایپل میک بک میں برائٹ نیس کو کی بورڈ سے بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

تاہم کچھ دیگر ایسی سیٹنگز بھی ہیں جس سے اس پراسس کو خود کار کیا جا سکتا ہے۔

ڈسپلے سیٹنگ کو تبدیل کرنا

میک او ایس ایکس پر ڈسپلے برائٹ نیس کو تبدیل کرنا

سسٹم پریفرنس کو کھول کر ڈسپلے پر کلک کریں۔ ڈسپلے ٹیب میں آپ کو برائٹ نیس کے لیے ایک سلائیڈر نظر آئے گی۔

اسے سپر برائٹ اور ڈل کے بیج میں لے آئیں۔ اس سے نہ صرف بیٹری لائٹ بڑھ جائے گی بلکہ اگر آپ دھوپ میں نہ بیٹھے ہوں تو لیپ ٹآپ کو دیکھنا بھی آسان ہوگا۔

براہ راست دھوپ میں بیٹھ کر ٹیکسٹ دیکھنے کے لیے آپ کو برائٹ نیس زیادہ سے زیادہ کرنی پڑے گی۔

سلائیڈ کے نیچے Automatically adjust brightness کو چیک کرنے سے شاید بیٹری لائف کچھ بہتر ہو یا شاید نہ ہو۔

اگر آپ کا آفس یا کمرہ پہلے ہی کافی روشن ہے تو اسے ان چیک رکھنا ہی بہتر ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ آپ خود سے ہی برائٹ نیس کو کم یا زیادہ کریں۔ اگر آپ اندھیرے کمرے یا کم لائٹ میں

کام کرتے ہیں تو پھر بے شک اس چیک باکس کو چیک رکھیں۔

او ایس ایکس برائٹ نیس کو کافی حد تک درست ایڈجسٹ کرے گا۔

سسٹم پریفرنسز میں انرجی سیور ایریا سے بھی ڈسپلے کی سیٹنگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔اس کے لیے Slightly dim the display while on battery power کے باکس کو چیک رکھیں۔

جب لیپ ٹاپ استعمال نہ ہو رہا ہو تو اس کا چلتے رہنا خواہ مخواہ میں بیٹری کا ضائع ہے۔ اس کے لیے انرجی سیور پیج پر کمپیوٹر سلیپ اور ڈسپلے سلیپ دونوں کے لیے ٹائمر سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔

بغیر استعمال کے مخصوص ٹائم پورا ہونے پر میک بک خود ہی سلیپ موڈ میں چلا جائے گا۔ بیٹری ٹیب پر جتنا سہولت لگے اتنا کم ٹائم سیٹ کر لیں۔

اگر آپ ونڈوز10 پر اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کے حوالے سے فکر مند ہیں تو سب سے پہلے Control Panel پھر Hardware and Sound پھر Power Options میں آ جائیں۔

یقین دہانی کر لیں کہ آپ نے Balanced یا Power Saver پلان منتخب کیا ہوا ہے۔

ہائی پرفارمنس پلان کو صرف اس صورت میں منتخب کریں جب آپ نے گیمز کھیلنی ہو یا ہائی اینڈ گرافکس ایپس چلانی ہو۔

ونڈوز 10 میں پاور اور ڈسپلے کے لیے اضافی سیٹنگز بھی ہوتی ہیں۔ ان کے لیے ہوم بٹن دبائیں۔ اس کے بعد بائیں کونے پر سٹینگ بٹن دبائیں۔اس کے بعد سسٹم بٹن دبائیں۔ بائیں مینو سے ڈسپلے دبائیں ، یہاں آپ کو برائٹ نیس لیول ایڈجسٹ کرنے کے لیے سلائیڈر نظر آئے گا۔

اس کے بعد بائیں مینو سے بیٹری سیور دبائیں۔ اسے ٹرن آن کرنے کے لیے سوئچ کو ٹوگل کرنا پڑے گا۔ اگر آپ کا ٹوگل کیا ہوا سوئچ گرے ہوجائے تو اپنے لیپ ٹاپ کو ان پلگ کر دیں تاکہ یہ بیٹری پاور پر چلے اور ٹوگل سوئچ ایکٹیو ہوجائے۔بیٹری سیور ونڈوز 10 میں نیا فیچر ہے جو بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی کو محدود کرتا ہے اور بیٹری لائف بڑھانے کے لیے پش نوٹیفیکیشن دیتا ہے۔

بائی ڈیفالٹ بیٹری سیور اس وقت ٹرن آن ہوتا ے جب بیٹری 20 فیصد سے کم ہو جائے۔ آپ بیٹری سیور سیٹنگ پیج پر Lower screen brightness while in battery saver کے باکس کو چیک کر کے بیٹری لائف کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

سب سے آخر میں بائیں مینو سے پاور اینڈ سلیپ دبائیں اور وہ وقت منتخب کر لیں جب ونڈوز 10 سکرین کو بند کر دے اور آپ کے پی سی کو سلیپ موڈ میں لے جا کر بیٹری کے ضیاع کو کم کرے۔

جس طرح ڈسپلے کی بیک لائٹ بیٹری کے جلد اخراج کا موجب ہے، ویسے ہی کی بورڈ بیک لائٹ بھی بیٹری کے جلد ختم ہونے کی وجہ ہے۔ سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ کو ضرورت نہ ہو تب آپ کی بورڈ بیک لائٹ آن نہ کریں۔ دوسرا او ایس ایکس اور ونڈوز 10 میں اس طرح کی سیٹنگز ہیں کہ اگر مخصوص وقت تک لیپ ٹاپ استعمال نہ کیا جائے تو کی بورڈ بیک لائٹس بن ہو جائیں۔

ونڈوز 10 میں یہ سیٹنگ لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے تاہم او ایس ایکس میں آپ اسے سسٹم پریفرنس اور پھر کی بورڈ آپشنز میں دیکھ سکتے ہیں۔

بیٹری کی لائف بڑھانی ہے تو وائی فائی اور بلوٹوتھ کو بھی بند کردینا چاہیے۔

انہیں اس وقت چلانا چاہیے جب ان کی ضرورت ہو۔وائرلیس ایڈاپٹر نیٹ ورکس کو سکین کر کے آپ کو انٹرنیٹ سے کنکٹ رکھتے ہیں، اس لیے کافی بیٹری بھی استعمال کرتے ہیں۔

اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ منسلک دیگر ڈیوائسز اور ہارڈ وئیر، اگر کام نہ آ رہاہوتو انہیں بھی الگ کر دینا چاہیے۔ لیپ ٹاپ سے منسلک ڈیوائس اگر بند ہوں تب بھی لیپ ٹا کی بیٹری پر بوجھ ہوتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2B8CEkd

0 comments:

Popular Posts Khyber Times