Tuesday, November 27, 2018

آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جارہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی اقلتیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جارہا ہے۔

کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور جانے سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنےکا آج تاریخی دن ہے اور وزیراعظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ میڈیا ہمارے ہمراہ ہے، ڈپلومیٹک کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اور اس معاملے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔

 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے اور انشاء اللہ کرتار پور ایونٹ مفید ثابت ہوگا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے لاہور روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q0i4gn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times