Wednesday, February 13, 2019

سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سانحہ ساہیوال: جے آئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم
حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو مقررہ مدت 19 فروری تک اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی مقررہ مدت تک رپورٹ جمع کرانے بارے لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی سربراہی میں ہونے والے اس اعلی سطح اجلاس میں جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال پر اب تک جن امور کا احاطہ کیا اس بارے میں سب نکات دیکھے گئے جبکہ اب تک کے سامنے آنے والے شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے اور اس کے تناظر میں حکومت پنجاب انتظامی ایکشن لے چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UUSsPR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times