
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر کا نیا گیت ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز کردیا گیا۔ اس کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جب کہ دھن خود عاصم اظہر نے خود ترتیب دی ہے جسے ای ایم آئی ریکارڈ انڈیا کے تعاون سے ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوکار کی اس ویڈیو میں عاصم کے مد مقابل اقراء عزیز اور ولید خالد کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے چار منٹ 19 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک ایک دن میں 15 لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔
عاصم اظہر نے بھارت میں ریلیز ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا گانا بھارت میں بھی ریلیز ہوگیا، میرا یہ گانا ’جو تو نہ ملا‘ روح کو ہلا دینے والا گانا ہے اور مجھے یقین ہے کہ سب کو میرا یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BovDNG
0 comments: