Wednesday, November 21, 2018

پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت

پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت
دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت تحریک حریت جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کی شہادت اور 8 کے زخمی ہونے کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OZPwOQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times