Wednesday, November 21, 2018

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، دو عورتوں سمیت سات ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، دو عورتوں سمیت سات ملزمان گرفتار
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو عورتوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجمہ بی بی اور زبیدہ بی بی نامی خواتین سے تیرہ سوگرام چرس برآمد کی جبکہ نیلور پولیس نے ملزم فراز سے گیارہ سو ستر گرام چرس بر آمد کی۔

شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمان تسلیم اور عمر حیات سے 660 گرام چرس برآمد کی جبکہ کرال پولیس نے ملزم شاہد سے پندرہ سو ساٹھ گرام چرس برآمد کی،اس کے علاوہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزمان عدنان اور طیب سے 2710گرام چرس برآمد کی۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

دسری جانب ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین سید کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،تعلیمی اداروں میں گھناﺅنے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QYhIDh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times