Thursday, May 18, 2023

بنگلادیش کی ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت

بنگلادیش کی ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت
بنگلادیش نے پاکستان کی دبئی میں میچز کرانے کی تجویز کی مخالفت کردی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو قبول نہیں، وہاں گرمی بہت زیادہ ہے اس لیے کرکٹرز راضی نہیں ہیں۔

بنگلادیش بورڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے سری لنکا میں بھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، پی سی بی سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FJWqKE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times