اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔
شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 3 ایم پی او کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔
بعدازاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ZXtY6sC
0 comments: