تفصیلات کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ سے 2 بج کر 40 منٹ تک مظاہرین زمان پارک میں جمع ہونا شروع ہوئے۔
اُس دن 2:55 سے 3:20 کے دوران یاسمین راشد اور دیگر قائدین لبرٹی چوک پہنچے اور سہ پہر 4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رُخ کیا۔
لاہور میں 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاؤ برج پر پہنچا ہوا تھا اور 25 سے 30 افراد پر مشتمل ٹولے نے شام 5:15 پر جناح ہاؤس پر پہلا دھاوا بولا۔
کچھ ہی منٹس بعد5:27 پر شرپسند جناح ہاؤس پر بڑھتی تعداد کے ساتھ دوبارہ داخل ہوئے اور 5:30 سے 6 بجے تک شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا۔
شام 6 بج کر 7 منٹ پر جناح ہاؤس کو مکمل جلا دیا گیا جس کے بعد 6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید تعداد جناح ہاؤس پہنچی اور 6:13 پر ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاؤس پہنچا۔
تقریباً 2 ہزار لوگوں نے 6:30 سے 7:55 تک جناح ہاؤس کو مکمل تباہ کردیا اور تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/gdOk8fm
0 comments: