Wednesday, May 17, 2023

ملیکہ بخاری اورعلی محمد خان کی نظربندی کالعدم قرار، رہائی کے احکامات جاری

ملیکہ بخاری اورعلی محمد خان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے 3ایم پی او کے تحت فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Oc9JUZB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times