وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کریں گے. بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی.اسکے علاوہ حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جنکو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا.
مزید برآں دونوں سربراہان 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کریں گے. گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی. اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا. دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/vDEmG0s
0 comments: