نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات لائیں۔
القادر ٹرسٹ کی تفصیلات، الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 190 ملین پاونڈ اسیکنڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں، عدم پیشی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/bKE3giW
0 comments: