Wednesday, May 17, 2023

اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا جبکہ انٹربینک میں مہنگا ہوگیا

امریکی ڈالراور پاکستانی روپیہ
امریکی ڈالر انٹر بینک میں آج مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسےہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 291 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 992 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 6 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Da1his3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times