Thursday, January 19, 2023

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ
اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران ٹیچر سمیت ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

مقامی صحافیوں نے بتایا کہ 57 سالہ جواد فرید 6 بچوں کا باپ اور ایک مقامی اسکول میں ٹیچر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا جبکہ شہید ہونے والے دوسرے فلسطینی کی شناخت 28 سالہ ادھم جبرین کے نام سے ہوئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے افراد کے ناموں اور عمروں کی تصدیق کی اور بتایا کہ کم از کم 4 دیگر فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عینی شاہد مقامی صحافی نے بتایا کہ ٹیچر کو ان کے گھر کے سامنے سڑک پر اس وقت گولی ماردی گئی جب وہ ادھم جبرین کو گولی مارنے کے بعد مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/jU3o5XP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times