Wednesday, April 24, 2019

آم کے پتوں میں چھپی شفا

آم کے گہرے سبز رنگ کے پتے صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں
آم کے گہرے سبز رنگ کے پتے صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ یہ پتے وٹامن سی ،بی اور اے سے بھر پور ہوتے ہیں جبکہ دیگر صحت بخش اجزا بھی ان میں موجود ہوتے ہیں مگر سب سے خاص ان میں موجود طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات ہیں جس کی وجہ فلیونوئڈز اور فینولز کی موجودگی ہے۔

سال بھر ہر جگہ آسانی سے دستیاب ان پتوں کے حیران کر دینے والے فوائد درج ذیل ہیں۔

ذیابیطس کا علاج کریں

جی ہاں آم کے پتے ذیا بیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی موثر ثابت ہو سکتے ہیں ،ان پتوں میں موجود ایکسٹریکٹ انسولین کی تیاری اور گلوکوز کی تقسیم کو بہتر بناتا ہے جبکہ بلڈ شوگر لیول کو موثر طریقے سے مستحکم کرتا ہے ۔

یہ پتے پیسٹین ،وٹامن سی اور فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتے ہیں ۔

ان پتوں کو استعمال کرنے کے لیے دس سے پندرہ پتے پانی میں ابالیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔صبح ناشتے سے پہلے اسے چائے کی شکل میں پی لیں ۔اس کو دو سے تین مہینے تک اپنانے پر ذیابیطس کے مرض کی شدت میں نمایاں کمی محسوس ہو گی ۔

بلڈ پریشر کم کریں

یہ پتے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں ،یہ خون کی شریانوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور مختلف مسائل سے بچاتے بھی ہیں ۔

ذہنی بے چینی دور کریں

ذہنی بے چینی کے شکار افراد کے لیے یہ پتے ایک بہترین گھریلو ٹوٹکا ثابت ہوتے ہیں ،2سے3آم کے پتوں کو ابال کرنہا نے کے پانی میں ڈال کرنہالیں ،جس سے بے چینی کم ہوگی۔

سانس کے مسائل سے بچائے

آم کے پتوں کو صدیوں سے دمہ کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہاہے،ان پتوں کو پانی میں ابال کر تھوڑا شہد شامل کرکے جو شاندہ بنائیں اور پی لیں ،جس سے کھانسی کے علاج میں مدد ملے گی ۔

کان کا درد دور کرے

کان کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے ،اس کا اندازہ اس کے شکار افراد کو بخوبی ہو گا۔
ایک چائے کے چمچ آم کے پتوں کا ایکسٹریکٹ کانوں کے ڈراپ کے طور پر استعما ل کرنا کان کے درد سے ریلیف فراہم کرتا ہے ،اس ایکسٹریکٹ کو استعمال سے پہلے تھوڑا گرم کرنا مت بھولیں۔

جلنے کے زخم سے ریلیف

اگر جلد معمولی جل گئی ہے تو آم کے چند پتے جلا کر راکھ بنائیں اور اس راکھ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو فوری ریلیف فراہم کرے گی۔

معدے کے امراض

چند پتے گرم پانی میں ڈالیں اور اس برتن کو ڈھک کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔اگلی صبح پانی چھان کر خالی پیٹ پی لیں،اس مشروب کو پینا معمول بنانا معدے کے مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PqI9S8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times