Friday, January 20, 2023

عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز سندھ اوربلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں، عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں سیاسی استحکام کے بغیر IMF پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہو گی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئ ارادہ نہیں رکھتی، تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے،اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/UgFYqxd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times