Thursday, January 5, 2023

پشاور: چور بجلی کے ٹرانسفارمر لے اڑے

پشاور میں چور بجلی کے ٹرانسفارمر لے اڑے
پشاور میں نامعلوم چور نے تھانہ داودزئی کے علاقے شکرپورہ لگے ٹرانسفارمر بمعہ کوائلز اتار کر لے گئے۔

جس کی وجہ سے ملحقہ آبادیوں کی سپلائی منقطع ہونے سے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق چور بغیرکسی خوف کے ٹرانسفرمر سے تمام ضروری سامان نکالنے کے بعد فرار ہوگئے۔

واضح رہے مذکورہ علاقے میں ٹرانسفرمر چوری کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق حکام نے ٹرانسفارمر چوری کے واقعات کا تا حال کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tuLSsGQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times