
کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی گبول ٹاؤن میں ندی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، لواحقین نے واقعے کو منشیات فروشوں کا حملہ جبکہ پولیس نے ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بھائی چوکیدار تھے، 6 سے 7 ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/BeUCzK8
0 comments: