Sunday, December 11, 2022

20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا سامنے نہ آیا تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا سامنے نہ آیا تو پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئ پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر PDM بیس دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بیس مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kfd0qGj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times